2

پاک فوج میں نئی بھرتیوں کا اعلان، یکم ستمبر سے آن لائن رجسٹریشن کھول دی جائے گی جونیئر کمیشنڈ افسران (نائب خطیب)، جنرل ڈیوٹی سپاہی، ٹیکنیکل سولجر، ڈرائیور، ملٹری پولیس، کلرک، کک اور سینیٹری ورکر کی اسامیاں دستیاب، شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے

پاک فوج میں نئی بھرتیوں کا اعلان، یکم ستمبر سے آن لائن رجسٹریشن کھول ..

راولپنڈی (ڈیلی پریس کانفرنس ۔ 31 اگست 2026ء) پاک فوج نے اپنی ریکروٹمنٹ ڈرائیو 2026ء کے تحت جونیئر کمیشنڈ افسران (نائب خطیب)، جنرل ڈیوٹی سپاہی، ٹیکنیکل سولجر، ڈرائیور، ملٹری پولیس، کلرک، کک اور سینیٹری ورکر کی نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے اشتہار کے مطابق خواہش مند اور اہل امیدوار 1 ستمبر سے 23 نومبر 2026ء تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، امیدوار پاک فوج کی آفیشل بھرتی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا اپنے قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کا دورہ کر سکتے ہیں۔

army ad

بتایا گیا ہے کہ نائب خطیب (JCO) کیلئے درسِ نظامی کے ساتھ ایف اے، ایف ایس سی یا مساوی تعلیمی قابلیت درکار ہوگی، جنرل ڈیوٹی سپاہی کی اسامی پر بھرتی کیلئے امیدوار کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، مخصوص علاقوں کے امیدواروں اور شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی معیار میں رعایت موجود ہے، بطور ٹیکنیکل سولجر بھرتی کیلئے سائنس کے ساتھ کم از کم بی گریڈ میں میٹرک پاس ہونا چایئے، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی، کک کے لیے مڈل پاس ککنگ کے تجربے والوں کو ترجیح جبکہ سینیٹری ورکر کے لیے پرائمری پاس یا خواندہ ہونا ضروری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نائب خطیب بھرتی کیلئے عمومی امیدواروں کے لیے عمر 20 سے 28 سال مقرر ہے، جبکہ پاک فوج کے سروس ڈوئنگ اہلکار 1 سے 16 سالہ سروس کے لیے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہے، جنرل ڈیوٹی اور ٹیکنیکل سولجر امیدواروں کی عمر ساڑھے 17 سال سے 23 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں