
اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر 2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنماء نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کی توقع کر رہی تھی لیکن ملاقات سے انکار کرکے پارٹی کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ یہ بھول جائیں کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ اور حکام کے سخت رویئے کے باوجود عمران خان اپنے سیاسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں طبی بنیادوں پر ہسپتال بھی منتقل کر دیا جائے، تب بھی لانگ مارچ ہر صورت منعقد ہوگا۔











