3

روسی صدرولادیمیر پوتن کی بشکیک میں ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات وفد میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، نائب وزیراعظم الیکسی ، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف سمیت اعلی عہدیدار شریک تھے

بشکیک(ڈیلی پریس کانفرنس اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 ستمبر ۔2026 ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی روسی نشریاتی ادارے ”آرٹی“کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات صدر ولادیمیر پوتن کی آج ہونے والی دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے کی پہلی ملاقات تھی، اس سے قبل روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی.
ملاقات میں صدر پوتن کے ہمراہ روس کا اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جس میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک، صدارتی انتظامیہ کے نائب سربراہ میکسم اوریشکن، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف اور صدارتی معاون یوری اوشاکوف شامل تھے روسی وفد میں وزیر ٹرانسپورٹ آندرے نکیتن، وزیر اقتصادی ترقی میکسم ریشیتنیکوف، وزیر توانائی سرگئی تسیویلیوف، وفاقی ادارہ برائے فوجی و تکنیکی تعاون کے سربراہ دیمتری شوگایف، روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کریل دمترییف اور روس اٹام کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف بھی شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں