
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں یکم سمتبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق منگل یکم ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 629 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔




