34

ایک اور جمعہ ، ایک اور فیصلہ ، الیکشن کمیشن سے مریم نواز کیلئے پریشان کن خبرآگئی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیئے جانے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی گئی اور جمعہ کو الیکشن کمیشن نے درخواست کی مزید سماعت 27 مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ضرور پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل میں مزید سہولیات مل گئیں
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر بنائے جانے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور مزید سماعت آئندہ پیر کو صبح دس بجے کی جائے گی ۔ تحریک انصاف کے رہنما نےمیاں فرخ حبیب اور اراکین قومی اسمبلی اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین اور قانون سے متصادم ہے لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں