46

ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو اپنا استاد مان لیا


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس) اداکارہ ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو اپنا استاد مان لیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیلئے پنجابی بولنا حمزہ علی عباسی سے سیکھی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی فرنچ لڑکی پنجابی بول رہی ہو، میں نے پہلے ہی سب کو بتا دیا تھا کہ میں پنجابی فلم کر رہی ہوں اور جب حمزہ علی عباسی سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے پنجابی سکھانے کی حامی بھری اور انکی وجہ سے میں نے فلم میں ڈائیلاگ بولے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اس فلم میں مکھو جٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں بہت پسند کی جائیں گی، پہلی بار پنجابی بولنے اور پنجابی کلچر میں ڈھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار ضرور اپنا رنگ جمائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں