30

اجے دیوگن نے اپنی بیوی کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا


ممبئی: (ڈیلی پریس کانفرنس) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا۔

(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اجے دیوگن نے کاجول سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کاجول بڑھاپے میں کیوں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں اور پوسٹ کرنے سے پہلے گھنٹوں انہیں ایڈٹ کرتی ہیں۔

شو کے دوران ردعمل میں کاجول نے تنگ آ کر جواب دیا کہ بڑھاپا میرا تو نہیں ہے تمہارا بڑھاپا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں