38

ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی ، کیسی لگ رہی ہیں ؟ جانئے


(ڈیلی پریس کانفرنس)کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کوہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے ہسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھاہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔ ثانیہ اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی جس کے بعد مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں: خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے7 افراد ہلاک ، 19 زخمی
اب پہلی بار ثانیہ مرزا کوہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں