34

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) پاک فوج نے بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کیے گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیاہے ۔

(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور پاک فوج کی جانب سے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربرا ہ کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی چیف آف لاجسٹک اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکو کورکمانڈرپشاورتعینات کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں