25

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں کون کون شرکت کرے گا ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور /اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی جانب سے وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کے وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر شامل ہوں گے جو کہ جاتی امراءمیں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔

یاد رہے کہ شہبازشریف خاندان کے دیگر افراد کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے جاتی امراءپہنچے جہاں نوازشریف اور مریم نواز نے ان کا آخری دیدار کیا ۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں نماز جنازہ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور بڑی تعداد میں کارکنان جنازہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

گراونڈ میں چونے سے قطاریں بنائی گئیں ہیں جبکہ ارد گرد لوہے کے پول لگا کر اسے بند کر دیاگیاہے ، اندرآنے اور جانے کیلئے راستے مقرر کر دیئے گئے ہیں ، فی الحال اندر آنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراءمیں میاں محمد شریف کے پہلے میں ہی دفن کیا جائے گا جبکہ ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل ادا کروائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں