96

عمران خان کا 11 اگست کو حلف اٹھانے کا اعلان لیکن پہلی ترجیح کیا ہوگی؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 11اگست کو وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے‘ اندرون سندھ سے غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے عہدے کیلئے حتمی امیدوارکے نام کا اعلان جلدکردیاجائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے عہدے کیلئے حتمی امیدوار کے نام کااعلان بہت جلد کردیاجائے گا۔اسلام آباد میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے وائے نو منتخب ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی نامزدگی کافیصلہ صوبے کے عوام کے بہترین مفاد میں کیاجائے گا،عمران خان نے کہاکہ وہ اگلے مہینے کی 11تاریخ کو وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔نئے منتخب ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے غربت کاخاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں