56

’یہ موبائل ایپس مسلسل آپ کی ویڈیو ریکارڈ کرتی ہیں اور۔۔۔‘ ماہرین نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کو اپنے سمارٹ فون سے ہی ڈر لگنے لگے گا

نیویارک  فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کی طرف سے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کیے جانے پر ہی لوگ پریشان تھے۔ اب ماہرین نے موبائل فون کی بعض ایپلی کیشنز کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کرلوگ سمارٹ فون کا استعمال ہی ترک کر دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق قبل ازیں بتایا جا چکا ہے کہ بعض ایپلی کیشنز موبائل فون کے مائیک کے ذریعے صارفین کی گفتگو سنتی اور ریکارڈ کرتی ہیں اور اب ماہرین نے بتایا ہے کہ کئی ایسی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو موبائل فون کے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتی ہیں اور انہیں تھرڈ پارٹی کو بھیجتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں