155

ٹی ٹوینٹی ٹرائی اینگولر سیریز جیتنے پر آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

راولپنڈی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تین ملکی کرکٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔آرمی چیف نے پاکستان کو پہلے نمبر کی ٹیم بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے پاکستان قومی ٹیم نے نویں لگاتار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نا م کی ہے جبکہ پاکستان نے 28سال بعد آسٹریلیا کو کسی فائنل میں شکست دی ہے اس سے قبل 8بارپاکستان فائنل میں آسٹریلیا سے ہار چکا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں