40

پنجاب حکومت نے تعلیمی بورڈزکے 8چیئرمین کوہٹادیا،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (dailypressconference)پنجاب حکومت نے تعلیمی بورڈزکے 8چیئرمین کوعہدوں سے ہٹا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا،تعلیمی بورڈز میں راولپنڈی، گوجرانوالہ ،ملتان ،ساہیوال، ڈی جی خان اور سرگودھا شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر کیپٹن (ر)سیف انجم کو دیدیا گیا جبکہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈکااضافی چارج کمشنراسد اللہ فیض اور ملتان تعلیمی بورڈ کااضافی چارج کمشنر ندیم ارشاد کیانی کو دیدیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کااضافی چارج کمشنررانا گلزاراحمد اور ساہیوال تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے حوالے کر دیا گیا جبکہ سرگودھاتعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر محمد ظفر اقبال کو دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں