32

2019کے بہترین کرکٹر کون؟ آئی سی سی نے فہرست جاری کردی


دبئی(ڈیلی پریس کانفرنس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بہترین کارکردگی کے ایوارڈز برائے 2019جیتنے والوں کی فہرست جاری کردی۔اس سال سر گیرفیلڈ سوبرز ٹرافی جیت کر برطانوی آل راونڈر بین اسٹوکس نے مردوں میں سال کا بہترین کرکٹر ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بین اسٹوکس نے چودہ جولائی کو برطانیہ اور نیوزی لینڈکے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے اور ان کی شاندار کامیابی نے پہلی بار انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے کی راہ ہموار کی تھی۔لیفٹ ہینڈڈ بلے باز نے ہیڈنگلے میں ہونے والی تھرڈایشز ٹیسٹ میں بھی ون وکٹ پرناقابل شکست 135رنز بنائے تھے۔فہرست کے مطابق سال کے بہترین ایمپائر کاایوارڈ برطانیہ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سال کی بہترین کارکردگی کاایوارڈبنگلہ دیش کے دیپک چہار ،آئی سی سی کے مردوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کاایوارڈآسٹریلیا کے مارنوس لابوسچینگ، ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے کائلی کوئٹرزجبکہ سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے حصے میں آیا۔اسی طرح روہت شرما کو ون ڈے انٹرنیشنل میں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کو آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوار ڈ دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں