29

”یہ بیٹنگ وکٹیں ہیں مگر کام یہاں باﺅلنگ آئے گی کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے انگلینڈکی وکٹوں پر بہت زیادہ رنز بن رہے ہیں اس لئے اب یہاں باؤلنگ کام آئے گی اور جو ٹیم 15 سے 20 رنز بچائے گی وہ جیت جائے گی۔

ضرور پڑھیں: پشاورہائیکورٹ کے 3 ایڈہاک ججزکومستقل کردیاگیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایک تو ان کی وکٹیں بہت خشک ہو گئی ہیں اور دوسرا گراﺅنڈ چھوٹے ہیں، اگر وہاں کاموسم اچھا ہو سورج نکلاہوا ہوتوبہت زبردست بیٹنگ ہوتی ہے ، ایسے ماحول میں بیٹنگ کے حساب سے تو سب ٹیمیں برابرہوجاتی ہیں اور پھر فرق باؤلنگ میں پڑتا ہے کیونکہ جو ٹیم 15 سے 20 رنز بچا لے گی وہ جیت جائے گی، اگر موسم خشک ہوا تو ہماری باؤلنگ کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ میں حسن اور شاہین کوپرفارمنس دینی چاہیے جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم اورحارث سہیل مجھے بہت پسند ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کا وہ پلیئر ہے اس طرح کی اس نے پرفارمنس نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں