45

ہرنزلہ زکام کورونا وائرس نہیں ،شہری ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ،ڈاکٹر ظفر مرزاچ


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ ہرنزلہ زکام کوکورونا وائرس نہیں سمجھنا چاہئے،شہری ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے کام کررہی ہے ،ہماری بظاہر سادہ سی پالیسی اچھے کام کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ 200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ،5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی لیکن تیزی سے بہتر ہورہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ کورونا وائرس کے کیسزچھپانے کی بات سوفیصد غلط ہے،ڈینگی سے نمٹنے کےلئے بھی حکمت عملی شروع کردی ہے۔مشیر صحت نے کہا کہ اگر کوئی چین سے واپس آیا ہے تو اپنے آپ پر نظر رکھے ،ان کا کہناتھا کہ شہری ہر نزلہ زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھیں ،شہری ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ،اگرکسی کو نزلہ زکام ہے تو اس سے دور رہیں ،انہوں نے کہاکہ ووہان میں 620 پاکستانی طلبہ ہیں جن کے ساتھ رابطے میں ہیں ،چین نے اپنے لوگوں کیلئے بھی وہی پابندیاں لگائیں جوہمارے لئے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ووہان سے باہر کسی بھی مسافر کے آنے جانے پر پابندی نہیں ،پاکستان میں اس طریقے سے وبا نہیں پھیلی جیسے دوسرے ممالک میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں