25

کوئٹہ: موسم سرما کے آغاز پر ہی ایل پی جی 20 سے 30 روپے کلو تک مہنگی، عوام پریشان


کوئٹہ: (ڈیلی پریس کانفرنس) وادی کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران ایل پی جی 140 روپے فی کلو سے بڑھا کر اب 160 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، بعض مقامات پر ایک سو ستر روپے فی کلو تک ریٹ بھی لگایا جانے لگا ہے جس کے سبب عوام پریشانی کا شکار ہو گئے۔
وادی کوئٹہ میں موسم سرما کے آغاذ کے ساتھ ہی سوئی گیس کا استعمال بڑھ گیا، اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل بڑھنے کے ساتھ گیس سلنڈر کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
شہری سلنڈر بھروانے کے لئے جائیں تو انہیں دکاندار بھی ایک سو چالیس روپے سے بڑھا کر ایک سو ستر روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں، دکاندار کہتے ہیں کہ ریٹ میں اضافہ حکومتی سطح پر کیا جاتا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب ہر سال آگاہی مہم ہر سال چلائی جاتی ہے لیکن گیس پریشرمیں کمی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا جس کے باعث گیس سلنڈر بھی مہنگائی کے اس دور میں عوام کے لئے معاشی مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں