37

کرکٹ کا سلطان کون؟ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں کل جوڑ پڑے گا


لندن: (ڈیلی پریس کانفرنس) عالمی چیمپئن کے لئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل جوڑ پڑے گا، لیگ مرحلے میں پاکستان سے شکست کھانے والی دونوں فائنلسٹ ٹیموں نے جیت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بچے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ مقابلوں میں میزبان کیویز نے 9 میں سے 5 میچ جیتے۔ رواں ایونٹ میں 3 جولائی کو میزبان انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ ورلڈکپ فائنل میں میزبان انگلینڈ نے چوتھی اور نیوزی لینڈ نے دوسری بار فائنل تک رسائی پائی ہے۔

پانچویں بار ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا، اگلے ہی میچ میں انہیں پاکستان سے شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ نو لیگ میچز میں سے 6 جیتے، گرین شرٹس کے بعد سری لنکا اور پھر کینگروز یعنی 3 میں یہ ہارے اور 12 پوائنٹ حاصل کیے۔

سیمی فائنل میں روایتی حریف آسٹریلیا کو دوسرے سیمی فائنل میں ہرا کر اعزاز کے دفاع سے محروم کیا۔ 1992 یعنی 27 سال بعد فائنل کا ٹکٹ پانے والی انگلش ٹیم نے چوتھی مرتبہ فیصلہ کن مقابلے میں شرکت کا اعزاز پا لیا ہے۔

دوسرے فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی امیدوں پر کئی بار بارش برسی لیکن آخر میں رحمت ثابت ہوئی، کیویز مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچے، بلیک کیپس نے سری لنکا کے خلاف لو سکورنگ میچ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

کیویز، پاکستان آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہارے، بھارت کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا، اس کے ایک پوائنٹ کی بدولت 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم بنی۔

فائنل فور میں نمبر ون انڈیا سے مقابلہ ہوا، بارش کے باعث اس ون ڈے کا فیصلہ دوسرے روز ہوا جس میں دو بار کے ورلڈ چیمپئن بھارت کو شکست ہو گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں