22

چین میں 5.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں افراد زخمی و ہلاک


بیجنگ:(ڈیلی پریس کانفرنس) چین میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں ایک شہری ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سچیان کے شہر نیجیانگ میں 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زلزلے کی وجہ سے مسمار ہونے والے 17 گھروں کے ملبے تلے دبے درجنوں افراد کو نکالا ہے جن میں ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ زلزلے سے 215 گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں