31

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دائرہ کار بڑھا نے کا فیصلہ


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس)پنجاب حکومت نے صوبے میںکورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دائرہ کار بڑھا نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کیلئے مزیدسینٹرزقائم کئے جائیں گے جبکہ صوبے میں 50سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغا ز بھی کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفت ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ سے زائد ڈوز خریدیں گے جس کے لئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں