50

”پاکستان کے خلاف میچ میں۔۔۔“ ویرات کوہلی نے بڑے ٹاکرے سے قبل دبنگ اعلان کر دیا


نوٹنگھم (ڈیلی پریس کانفرنس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کا مقابلہ بھرپور قوت اور حاضر دماغی سے کریں گے۔

ضرور پڑھیں: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں منہ مانگے داموں بکنے لگے
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی اور ہم ایک پلان کے مطابق حریف کا مقابلہ کریں گے، ہم اتنے بڑے میچ میں پرسکون انداز اور اطمینان سے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مانچسٹر میں مدمقابل ہوں گی اور اس میچ کو ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا قرار دیا جا رہا ہے جسے دنیا بھر میں اربوں افراد دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں