40

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی


اسلا م آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق اسلام آبادمیں پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔آگ اے بلاک میں واقع پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں