ملتان (ڈیلی پریس کانفرنس) وزیر اعظم عمران خان نے ملتان میں کسان کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں کسانوں میں کارڈز تقسیم کئے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈز کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے ، یہ ایک زبردست عمل ہے اس سے کرپشن کم ہو گی ، پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے انقلابی اقدامات کئے ، وقت ثابت کرے گا کہ ہم جدید ذراعت کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، کسان جتنا مضبوط ہوگا ملکی معیشت اتنی مضبوط ہوگی،صرف ہمارے دور میں کسانوں کو اضافی پیسہ ملا ، ہمارے دور میں کسانوں کو پانچ سو ارب روپے ضافی ملے ، ہم 220ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کر رہے ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہو جاتی ہے ، ہم دو ڈیم تعمیر کر رہے ہیں جس سے کسانوں کو اضافی پانی ملے گا۔کسانوں کیلئے تجربات کی ضرورت ہے ، ہم پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کریں گے ۔
112