38

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ جنوبی پنجاب، ایم ایس تونسہ ہسپتال سمیت دیگر معطل


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے موقع پرایم ایس تونسہ ہسپتال،ایس ای پبلک ہیلتھ ،ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ ،ایکسیئن ہائی وے کومعطل کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کوبھی معطل کردیا۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بغیرپروٹوکول جنوبی پنجاب کادورہ کیا،انہوں نے اسلام آبادسے تونسہ،ڈی جی خان اورملتان کے ہسپتالوں کے دورے کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات کی عدم سہولت پربرہم ہو گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ بہت برداشت کرلیااب صرف ایکشن ہوگا، مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کارڈیالوجی سمیت دیگرمعاملات کابھی جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ کے ہنگامی دورے میں ناقص کارکردگی پرمتعددافسران معطل ہو گئے،وزیراعلیٰ نے سی پی اوملتان سمیت 2 افسران کواوایس ڈی بنانے کاحکم دیدیا اور6 افسران کومعطل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں