17

نیب نے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)نیب نے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی،درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جائے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 25جون کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،عدالت نے نواز شریف کے ٹیکس اور جائیدادکے ریکارڈ کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا،دستاویزات ٹرائل کورٹ میں بھی جمع کروائی گئیں تھیں جن کا اصل ریکارڈ موجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کی بریت کےخلاف زیر سماعت اپیل کے ساتھ ریکارڈ منسلک کرنے کا حکم دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں