230

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشتگردی، مزید 2 نوجوان شہید


سری نگر: (ڈیلی پریس کانفرنس) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کے دوران ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے۔ ادھر مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کے خلاف حریت کانفرنس کے اعلان پر دو روزہ ہڑتال جاری ہے۔

ضلع بڈگام کے علاقے چادورا میں بھارتی فوج نے گاؤں کو گھیرے لے کر کارروائی کی، بھارتی بزدل فوج نے دو نہتے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

ظالمانہ کارروائی پر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر بھی پیلٹ گن کے فائر کھول دیے اور علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی جس سے شہریوں کو روزمرہ معمولات زندگی نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف حریت رہنماؤں کے اعلان پر مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کے خلاف دو روزہ ہڑتال جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں