55

مسجد نبوی ﷺکل سے کھلے گی لیکن نمازیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا ہوگا؟ حکومتی احکامات جاری


مدینہ منورہ(ڈیلی پریس کانفرنس) سعودی حکومت نے احکامات جاری کردیئے جن کے تحت)عاشقان مصطفیٰ کل نماز فجر سے درنبی کریم ﷺ پرحاضری دے سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی کو عام نمازیوں کیلئے مکمل طور پر نہیں کھولا جارہابلکہ اسے مرحلہ وارکھولا جائے گا تاہم نمازیوں کو صرف صحن اور توسیعی حصے تک رسائی حاصل ہوگی۔
حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹراکاونٹ ’حرمین انفو‘پر بتایا گیاہے کہ مسجد نبوی ﷺ سے تمام قالینوں کو نکال دیاگیاہے،نمازی ماربل پر نمازپڑھ سکیں گے البتہ نمازیوں کی روضہ مبارک تک رسائی ابھی ممکن نہیں ہوسکے گی۔ہدایات نامہ میں کہاگیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ آنےسےقبل نمازیوں کو ماسک لگانے سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ہرنماز کے بعد مسجدکو دھویا اور سینیٹائز کیاجائے گا۔مسجد نبوی ﷺ کی پارکنگ فیس صرف سمارٹ فونز کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی.مسجد نبوی ﷺ میں گنجائش کی مناسبت سے صرف 40فیصد لوگوں کو داخلے اجازت ہوگی جبکہ وہاں آب زمزم کی بوتلوں کی تقسیم بھی ابھی ممکن نہیں ہوسکے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں