34

لاھور: عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی طلب


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی کو طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باو جودمقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود تھانہ سبزہ زارپولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاکہ احکامات کونظراندازکرناناقابل برداشت ہے،آئی جی آکروضاحت کریں احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا۔
ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جسٹس سرفراز ڈوگر نے آئی جی پنجاب کوکل پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں