35

سٹی صدرپومی بٹ کے گھر چھاپہ ،ن لیگ بپھر گئی ،پولیس گردی کی بھرپور مزمت، اگر حکومت نے سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ بند کیاتومسلم لیگ ن سڑکوں پر ہوگی،،لیگی رہنمائوں کا اعلان


گوجرانوالہ (اشتیاق علی کیانی)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی میئر پومی بٹ ،, ایم پی اے عمران خالد بٹ ، ناصر کھوکھر، رانا مقصود کے گھر اینٹی کرپشن کی جانب سے کارروائی پر لیگی رہنمائوں ،غلام دستگیر خان، خرم دستگیر خان ،عثمان ابراہیم ،شازیہ سہیل میر،شعیب بٹ ،ایم پی ایز توفیق بٹ ،عبد الرئوف مغل،جمشید ایوب بٹ ،کامران خالد بٹ نے بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے سیاسی ورکرز کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے نیازی ٹولہ کے دوسالہ اقتدار میں مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا،کبھی لیگی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں تو کبھی ن لیگی شیروں کی دھاڑ سے خائف ان کو جیلو ںمیں دھکیلنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کی جاتی ہیں مخالفین سن لیں نواز شریف کے شیر جیلوںاور سزائوں سے گھبرانے والے نہیں,لیگی رہنمائوں کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا مگر اس کے باوجود اعلیٰ قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدما ت میں آئے روز گھسیٹ کر حکمران کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن حکام کا رات گئے سٹی صدر مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی مئیرز کے گھر چھاپے کے دوران چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی بنیاد پر دو سابق ڈپٹی مئیرز سلمان خالد پومی بٹ اور رانا معقصود کی گھروں پر چھاپے اور گھروں میں گھس کر فیملیز کو ہراساں کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے انہوںنے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔شریف شہری کے گھر بغیر کسی نوٹس دھاوا بولا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے سیاسی ورکرز کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے پی ایم ایل این کے ورکرز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو مسلم لیگ ن سڑکوں پر ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں