28

سب سے پہلے کس شخص نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کو کہا؟ چیف سلیکٹر نے بالآخر راز سے پردہ اٹھا دیا


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا اور اس کی سلیکشن کے وقت میں سائیڈ پر ہو گیا تھا، آپ اس کی کارکردگی دیکھیں اور ذاتیات پر مت جائیں۔

ضرور پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا
(ڈیلی پریس کانفرنس)کے مطابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام الحق امام الحق انڈر 19 کی ٹیم میں 2012ءسے تھا جبکہ وہ انڈر 19 کا نائب کپتان بھی تھا لیکن اس وقت میں تو چیف سلیکٹر نہیں تھا۔ انڈر 19 میں امام الحق کی کارکردگی دیکھتے ہوئے سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ اسے ٹیم میں ہونا چاہئے اور پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی لیکن امام الحق کے معاملے پر لوگوں نے بہت باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھی امام الحق نے بہتر پرفارمنس دی ہے اور آپ لوگ بھی اس کی کارکردگی دیکھیں، ذاتیات پر مت جائیں، بطور چیف سلیکٹر اگر میں نے کسی باصلاحیت کھلاڑی کو دانستہ نظرانداز کر دیا ہو تو واضح کر دوں کہ میری ترجیح پاکستان کرکٹ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں