40

راناثنااللہ کی جیل میں گھرکے کھانے پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) رانا ثنا اللہ کی جیل میں گھر کے کھانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ (ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق سیشن کورٹ میں راناثنااللہ کی جیل میں گھرکے کھانے پرپابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے درخواست پر سماعت کی،وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں ان کوگھرکاکھانادینے کی اجازت دی جائے، جبکہ جیل حکام نے سیشن جج کورپورٹ جمع کرادی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ راناثنااللہ کوان کی طبیعت کے مطابق کھانادیاجارہا ہے،راناثنااللہ کاروزانہ کی بنیادپرمیڈیکل کیاجارہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ کی طبیعت ٹھیک ہے،سیشن جج قیصرنذیربٹ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں