25

خیبرپختونخوا میں ٹیلی میڈیسن منصوبے سے عوام مستفید نہ ہوسکے


پشاور: (ڈیلی پریس کانفرنس) خیبرپختونخوا میں ٹیلی میڈیسن منصوبہ سے عوام مستفید نہ ہوسکے، 9 کروڑ سے زائد فنڈز جاری ہونے کے باوجود مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ سال فروری میں کرک، چترال، بٹگرام، نوشہرہ اور صوابی میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ انٹرنیٹ کے ذریعے کرنا تھا لیکن تاحال مریض اس سے مستفید نہ ہوسکے۔پراجیکٹ کیلئے ساڑھے 9 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں، جن میں سے 7 کروڑ خرچ کئے جا چکے ہیں، منصبوبے کیلئے سیٹ اپ بنایا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کو شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔پراجیکٹ کیلئےبنایا گیا سیٹ اپ بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوا، منصوبے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں