18

حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کتنا عرصہ رہیں گے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ، انہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا ۔ جسٹس گلزار فروری 2022 تک فرائض انجام دیں گے یعنی وہ مجموعی طور پر 2 سال دو ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے جبکہ ان کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال ہوں گے ۔وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جس کے بعد یہ صدر مملکت کو بھیجی گئی ، صدر کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں