38

بہت سے لوگ مہوش حیات کو پسند کیوں نہیں کرتے؟ادکارہ نے خود ہی وجہ بتادی


کراچی(ڈیلی پریس کا نفرنس)مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں تاہم یہ متحرک ہونا کئی بار انہیں مہنگا بھی پڑتا ہے اور لوگ انہیں ان کی عادات مزاج اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔مہوش حیات نے انہیں ناپسند کرنے والوں کے بارے میں کہا ہے کہ ہر شخص کا معیار اچھا نہیں ہوتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن میں کیا کرسکتی ہوں،ہر شخص کا معیار اچھا نہیں ہوتا۔

مہوش حیات کے ٹویٹ پر لوگوں نے مختلف آرا کا اظہارکیا۔ایمن حیات نے لکھا ’ہم میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ آپ کمال ہو،ہمیں آپ جیسے لوگوں کی ہی ضرورت ہے جو پاکستان کی عالمی سطح پرنمائندگی کرسکیں۔بدقسمتی سے ہم میں سے کچھ لوگ ترقی کو پسند نہیں کرتے،ہمیں اس طرح قابل فخر بناتی رہیے“

صلاح الدین نے لکھا ’اتنا گھٹیا ٹیسٹ گھٹیا لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے۔۔۔عقلمند لوگوں کا نہیں۔۔۔فحاشی اپنا کرکاغذ کے ٹکرے جتنے چاہے اکھٹے کر لو لیکن عزت نہیں مل سکے گی‘

فیضان لاکھانی نے لکھا ’اوئے ہوئے ، فلسفلہ حیات، مرزا صاحبہ۔

مہوش کے اس ٹویٹ کو جہاں لوگو ں نے مذاق میں لیا ہے وہیں بہت سے لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں ان کی بولڈ تصاویر پر نصیحت کرنا بھی نہیں بھولے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں