84

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان دشمنی میں عمان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ کردیا

لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان دشمنی میں عمان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ کردیا۔

ضرور پڑھیں: ماں نے کمسن بیٹی کو سمندر میں پھینک دیا، وجہ بھی سامنے آگئی
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے عمان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 6 مارچ سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں مدعو کیا تھا تاہم اب اس دعوت نامے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ عمان کی جگہ اب افغانستان کی ٹیم کو مدعو کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے عمان بورڈ کو باضابطہ ای میل کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے کہ ان کی ٹیم کے دورہ بھارت کیلئے حالات اس وقت موزوں نہیں۔عمان ٹیم کو بھارت آنے سے روکنے کی وجہ اس میں زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کا ہونا ہے اور ان دنوں بھارت پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو ویزے جاری کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔

ضرور پڑھیں: شریف خاندان نے 2 ارب ڈالر دینے کی آفر کی، فیصل واوڈا
عمان کرکٹ ٹیم کے ایک آفیشل نے ٹیم بھارت نہ جاسکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ آئندہ کسی ایونٹ میں بھارت جاکر ضرور کھیلنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں