33

بالی ووڈ ستارے بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے


ممبئی:(ڈیلی پریس کانفرنس) مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کے خلاف جہاں پاکستانی فنکاروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے وہیں بالی ووڈ سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور زائرہ وسیم نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کشمیریوں کو صبر کی تلقین کی ہے۔ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم جو خود بھی کشمیری ہیں نے اس مشکل وقت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘
Zaira Wasim
@ZairaWasimmm
This too shall pass!
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی فنکاروں کا احتجاج

صرف زائرہ وسیم ہی نہیں بلکہ اداکارہ دیا مرزا نے بھی کشمیر سے متعلق مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اور کشمیر میں امن کی خواہش کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیالات کشمیر کے ساتھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کشمیر کو توجہ کی ضرورت ہے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Dia Mirza
@deespeak
My thoughts are with #Kashmir. Praying for peace
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں