18

”اگر میں ٹاس جیتتا تو یہ فیصلہ کرتا “سرفراز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ لیکن آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کیا فیصلہ کرتے ؟ بتا دیا


ٹاونٹن(ڈیلی پریس کانفرنس)آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ کوشش کریں گے پاکستان کو بڑا ہدف دیں تاہم اگر ہم ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے ۔

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو سب کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی ، شرم سے پانی پانی کر دیا
ٹاس کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ کا کہناتھا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے اور امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہو گا ، کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیں ۔اس موقع پر سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر گراس ہے اس سے باولنگ میں فائدہ ہو گا ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ شاہین آفریدی کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ سابق کرکٹر اختر سرفراز اور ایمپائر ریاض الدین کو خراج عقید پیش کرنے کیلئے ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں