108

انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا، 160 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ


کراچی: (ڈیلی پریس کانفرنس) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 25 پیسے مہنگی ہو گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند روز کے دوران امریکی کرنسی میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ایک موقع پر امریکی ڈالر 165 روپے سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسی دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔
گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 160 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں