283

انسٹاگرام کی نیوز فیڈ میں نئی تبدیلی

فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے ایلگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نیوز فیڈ ریفریش کرنے پر صارفین کی پسندیدہ پوسٹس غائب نہ ہوسکیں۔

انسٹاگرام صارفین کو اکثر یہ مشکل پیش آتی ہے کہ جب وہ نیوز فیڈ کو ریفریش کرتے ہیں تو وہ فوراً ٹاپ پوسٹ پر چلے جاتے ہیں، تاہم اب یہ شکایت دور ہونے جارہی ہے۔

انسٹاگرام کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین کے لیے ’نیو پوسٹ‘ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جو فی الوقت آزمائشی مراحل میں ہے اور جس کی مدد سے وہ خود نیوز فیڈ ریفریش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

اس بٹن کے ذریعے صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام میں صارف کی وہ پوسٹ، نیوز فیڈ پر پہلی ترجیح ہوگی جن میں نئی ویڈیوز یا تصاویر پوسٹ کی گئی ہوں گی۔

انسٹاگرام کے مطابق کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین کو بہتر سے بہتر فیچر فراہم کیے جائیں تاکہ وہ با آسانی اپنے یادگار لمحات دوستوں سے شیئر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں