124

امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازیں چلائے گا


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچانے کے لئے 2 خصوصی چارٹر پروازوں کے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر واشنگٹن سے دو پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔
مزید براں ایک اور پرواز نیوجرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان امریکہ سے مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ان پروازوں کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جن پاکستانیوں نے پہلے ہی ایمبیسی اور کونسلیٹ میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔
ان سے خصوصی پروازوں کے لئے خود رابطہ کیا جائے گا جبکہ مزید تفصیلات کے لیے مسافر پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں