142

Pakistani mobile users Great news,


پریس کانفرنس
گوگل نے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور کردار کو بالآخر تسلیم کر لیا ہے اور موبائل فونز کیلئے مشہور آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ میں پاکستانیوں کیلئے ایک ایسی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی یقینا خوش ہوں گے۔
موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے بارے میں تو تقریباً سب ہی جانتے ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے اس کا نیا ورژن “Marshmallow” (6.0) متعارف کرایا جس میں بہت سے نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ ستمبر کے اوائل میں گوگل نے اینڈرائڈ کے نئے ورژن کے ساتھ اپنے نیکسس سیریز کے 2 نئے سمارٹ فونز Nexus 5x اور Nexus 6P بھی متعارف کرائے تھے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جہاں اینڈرائڈ کے نئے ورژن کے کئی شاندار فیچرز متعارف کرائے ہیں وہیں اس میں اردو اور گجراتی زبان کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور اس کیساتھ ہی اینڈرائڈ “Marshmallow” پہلا ورژن بن گیا ہے جس کو اردو زبان میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کے سابق کنٹری ہیڈ بدر خورشید کا کہنا ہے کہ” اینڈرائڈ میں اردو زبان کی شمولیت کے ساتھ اب ایسے لوگوں کو بھی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے گی جو صرف اردو لکھنا اورپڑھنا جانتے ہیں“ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک طرح سے انتہائی اہم اقدام ہے کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی صرف اردو زبان کو ہی صحیح طرح سمجھ سکتی ہے
تحریر :عبدالموہد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں