بھارتی ریاست بہار میں چوک کا نام مودی سے موسوم کرنے والے شخص کا سر قتل پٹنہ(آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں چوک کا نام نریندرا مودی سے موسوم کرنے والے شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک چوک کا نام وزیراعظم نریندرا مودی سے منسوب کرنے پر مخالف جماعت کے کارکنان نے یادیو کے گھر پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا اور مبینہ طور پر اس کا سر کاٹ ڈالا۔ ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہار کی حکمراں جماعت کو شکست دینے کے بعد سے حالات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں۔چوک کا نام نریندرا مودی رکھنے پر شروع ہونے والے جھگڑے نے تیج نارائن یادیو کی جان لے لی۔