179

فضل الرحمن بلاول کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے


رحیم یار خان ( جے یو آئی(ایف) کے مرکزی امیر و سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے جہاں اپنی جماعتی مصروفیات کے بعد وہ ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے مولانا فضل الرحمن نے دورہ سندھ کے لئے بلاول بھٹو زرداری سے چند روز کے لئے بلٹ پروف گاڑی لی تھی جس پر انہوں نے کراچی سے لے کر گھوٹکی تک سندھ کے مختلف شہروں میں جماعتی جلسوں سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی آئندہ ان کی جماعت حکومت بنائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں