23

حمزہ شہباز کا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس) ن لیگی رہنما حمزہ شہبازنے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، تبدیلی حکومت ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا۔ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے ، عمران نیازی نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے ۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیازی صاحب معیشت میں بھی ’بی آر ٹی‘ ماڈل فالو کررہے ہیں، ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، نالائق اور نااہل نیازی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ، ملکی معیشت اور اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ز روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا ۔ نیازی صاحب نے خود ’آئی ایم ایف‘ سے ہاتھ ملالیا اورخود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی ۔عوام کے ساتھ ہیں ملک وقوم کی تباہی پر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں