16

کرپشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا: وزیراعلی پنجاب


لاہور: (ڈیلی پریس کانفرنس)وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، 70 برس کے دوران کرپٹ عناصر نے لوٹ مار کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، جنہوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں حساب دینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں