25

لاہورہائیکورٹ،نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر حکومت سے جواب طلب


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے سرکا خطاب واپس لینے کیلئے دائر درخواست پر حکومت سے 30 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

ضرور پڑھیں: پشاور سے 9000 کلو لیموں کا ذخیرہ برآمد ، 480 روپے کلو بکنے والا لیموں اب کتنے کا ہو گیا ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مامون الرشید شیخ بیرسٹراقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو آج بحث کیلئے طلب کررکھا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف نے 71 ٹریلین کی کرپشن کی ،نوازشریف نے سر کاخطاب حکومت کی منظوری کے بغیروصول کیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کا حکم دے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد حکومت سے 30 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں