30

سشما سوراج ابو ظہبی پہنچ گئی ، او آئی سی کے اجلاس میں خطاب بھی کیا


ابو ظہبی (ڈیلی پریس کانفرنس)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزراءخارجہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اجلاس میں پہنچ گئی ہیں اور وہاں انہوں نے خطاب بھی کیا ۔

ضرور پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سنایا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کرنے کی تجویز دی ۔ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو خط بھی لکھا گیا کہ وہ سشما سوراج کو دی جانے والی دعوت منسوخ کریں یا پھر اجلاس ملتوی کر دی دیں ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف بن احمد اور چیئرمین شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات بھی کی ۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کسی مذہب کے ساتھ تصادم نہیں ہے ۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو او آئی سی کے 46 ویں اجلاس میں بطور مہمان خوصی مدعو کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں