34

ابھی نندن کی رہائی کی خبر ملنے پر اس کے والدین نئی دہلی آنے کیلئے طیارے میں سوار ہونے لگے تو مسافروں نے کیا کر دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


نئی دہلی (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تو بھارت نے اس پر بھی جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور اسے بھارت کی جیت اور پاکستان کی ہار قرار دے کر بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے۔

ضرور پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے
بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کا کم از کم اس کے والدین کو فائدہ ضرور پہنچا ہے جنہیں انتہاءپسند بھارتیوں کے عتاب کا شکار نہیں ہونا پڑ رہا اور انہیں ایک ’ہیرو‘ پائلٹ کا ”ہیرو والدین“ مان لیا گیا ہے جس کا مظاہر اس وقت ہوا جب وہ نئی دہلی آنے کیلئے ایک طیارے میں سوار ہوئے تو دیگر مسافروں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور ان کے بیٹے کی بہادری پر مبارکبادیں پیش کی جاتی رہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں بیٹھے مسافروں کو جب علم ہوا کہ آخر میں سوار ہونے کیلئے آنے والے مسافر کوئی اور نہیں بلکہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے والدین ہیں تو سب اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا کہ ان کے بیٹے نے اپنی بہادری سے بھارتی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت ’مہان‘ ہے۔

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا ملبہ آزاد کشمیر میں جا گرا۔ پاک فوج کے زمینی دستوں نے آزاد کشمیر میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔

ضرور پڑھیں: ’’’ابھی ابھی تو آئے ہو، اب آپ کی ۔ ۔ ۔ ‘‘ اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں، بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں
پاک فوج نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ابھی نندن کا فوجی روایات کے عین مطابق خیال رکھا اور پھر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت اسے رہا کرنے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق آج سہ پہر براستہ واہگہ بارڈر ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ابھی نندن کے والد وردھامن ریٹائرڈ ائیرمارشل اور اس کی والدہ ڈاکٹر ہیں جو دہلی پہنچنے کے بعد امرتسر کیلئے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنے بیٹے کا استقبال کریں گے جسے پاکستان نے جذبہ خیرسگالی اور امن کی خاطر رہا کرنے کا اعلان کیا مگر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اس مثبت اقدام کو بھی اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کی نظر کر دیا ہے اور اسے پاکستان کی ہار اور بھارت کی جیت قرار دینے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں