49

اوآئی سی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے حامی ہیں: شہبازشریف


اسلام آباد:(ڈیلی پریس کانفرنس) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے اور معاملے پر ایوان سے مشاورت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے وزیرخارجہ، صدر اور دیگر عالمی رہنماوں سے بات چیت ہونا اچھی بات ہے۔ او آئی سی میں پاکستان کے دوست ممالک کھل کر ہمارے حق میں بیان دیں گے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،ان کے والد بھی پاکستان کے مداح تھے۔

انھوں نے ایوان سے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور اس پروگرام کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے نواز شریف نے6 ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے شاہینوں، غازیوں اور شہیدوں کو ملک کا تحفظ ناقابل تسخیر بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں